لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ،سامان خاکستر

لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ،سامان خاکستر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گارڈن کے علاقے میں انکل سریا اسپتال کے نزدیک واقع لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ترجمان 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 10 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا جبکہ شدید دھوئیں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ میز نائن فلور پر لگی جس نے بیسمنٹ اور فرسٹ فلور کو بھی متاثر کیا۔ بیسمنٹ اور میز نائن فلور پر فرنیچر کی دکانیں اور کارخانے قائم تھے جہاں بڑی مقدار میں سامان آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں