سکولوں میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ

 سکولوں میں ایک ماہ کیلئے سمر  کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سرکاری و نجی سکولوں میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سمر کیمپس کا آغاز موسم گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ سمر کیمپس صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک لگائے جا سکیں گے ، جبکہ ان کا مقصد طلبہ کا سلیبس مکمل کرانا اور تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے ۔پنجاب کابینہ کی منظوری سے صوبے بھر کے سکولوں میں تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں