ن لیگ مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی :وزیر بلدیات

 ن لیگ مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی :وزیر بلدیات

ہم نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر بلدیاتی انتخابات کیلئے کام جاری رکھا:اجلاس سے خطاب

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بڑا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔ الیکشن کمیشن اپنا کام کر رہا ہے ، جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے ۔ صوبائی وزیر مقامی حکومتوں کے انتخابات پر گول میز کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ ایم پی اے ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی بلدیاتی نظام کو بحال نہ کیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف جب پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے تو اُن کے دور میں چلتے بلدیاتی اداروں کو گھر نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چلتے بلدیاتی نظام کو ڈسٹرب نہ کرنا مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے ۔ہم نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر بلدیاتی انتخابات کے لئے کام جاری رکھا۔ الحمدللہ اب الیکشن ایکٹ بن چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں