تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیمی معیار میں بہتری لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے سرکاری تعلیمی ادارو ں کے معیار تعلیم اوردرس و تدریس میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر چیئرمیں اٹھارٹی ڈاکٹر جہازیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیمی معیار میں بہتری لائی جائے اور کہا کہ تحصیل سطح پر سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ فری مہم کمپیئن چلائی جائے لوگوں کا رجحان سرکاری سکولوں کی طرف متوجہ اور دلچسپی لانے کے لیے کوششوں کو تیز کیاجائیسرکاری سکولوں میں اساتذہ اپنا نمایاں کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سکولوں میں صفائی انتظامات بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس پر من وعن عمل کیا جائے ۔اور ضلع بھر کے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کی جائے علاوہ ازیں ضلع بھر اور چاروں تحصیلوں میں انرولمنٹ ایکٹویٹی کے حوالے سے تمام تفصیلات ڈپٹی کمشنر آفس سے شیئر کی جائیں جانب سے خصوصی ہدایات اعلی تعلیمی معیار بچوں میں اجاگر کریں