آر پی او کا تھانوں میں مجموعی کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

  آر پی او کا تھانوں میں مجموعی کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا کا دورہ میانوالی، پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہرام ہال میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ضلع کے مجموعی کرائم کے متعلق بریف کیا۔کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی محمد ریاض ناز سمیت تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ٹی او ٹریفک، تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام سرکلز اور تھانوں میں مجموعی کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم میں کمی لانے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

آر پی او سرگودھا نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، لہٰذا تمام افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں