اسلام آباد ، مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
ٹریفک پولیس کے 350سے زائد افسران اور جوان فرائض سرانجام دیں گے ،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے لیے اسلام آباد میں قائم مویشی منڈیوں کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران اور جوان فرائض سرانجام دیں گے ۔ مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں اور صرف مختص کردہ پارکنگ میں ہی گاڑی کھڑی کریں۔ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک نظم و ضبط کے پیش نظر اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔