سردار منظور جے کے پی پی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور سردار خالد ابراہیم کے ساتھی سردار منظور خان آف ہورنہ میرہ آڑ 30 سال بعد پارٹی پالیسیوں سے خائف ہو کر خاندان اور ۔۔
دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ،مشیر حکومت سردار احمد صغیر کی سابق سیکرٹری پی ڈی اے سردار ندیم انجم کے ہمراہ سردارمنظور سے ملاقات ،معاملات طے کئے اور سرکٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا گیا ،سردار منظور کا کہنا تھا کہ جے کے پی پی اب خالد ابراہیم والی جماعت نہیں رہی ،پارٹی کے سربراہ اور دیگر لوگ من پسند افراد کو نوا ز رہے ہیں اور نظریاتی سیاست کو دفن کر دیا گیا۔ ،مشیر حکومت نے سردار منظور اور دیگر لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کیا اور کہا کہ آئندہ حکومت پی پی کی ہی ہوگی ۔