پشاور،پشتخرہ بالا میں تیز دھار آلے سے نوجوان قتل
پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے پشتخرہ بالا میں تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔مقتول نوجوان کے والد نے۔۔۔
بتایا کہ وہ صبح 7 بجے قربانی کیلئے گھر سے نکلا تھا دوپہر کو واپس آیا، تو بیٹے کی لاش ملی۔والد نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان گھر سے 25 لاکھ روپے بھی لے گئے ۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کرلیے گئے ، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔