شنکیاری میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا
مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کی غوطہ۔۔۔
خور ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش پانی سے نکال لی گئی جسے ضروری قانونی کارروائی کے لیے شنکیاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔