جرمنی ،جشنِ معرکہ حق - آپریشن بنیان مرصوص کی تیسری تقریب

 جرمنی ،جشنِ معرکہ حق - آپریشن بنیان مرصوص کی تیسری تقریب

اوورسیز پاکستانیوں، جرمن کشمیری کمیونٹی، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شرکت پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، پاکستان آرمی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد کے نعرے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے زیرِ اہتمام جشنِ معرکہ حق - آپریشن بنیان مرصوص کی تیسری تقریب فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوئی۔ پروگرا م میں اوورسیز پاکستانیوں، جرمن کشمیری کمیونٹی، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز جرمنی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ شرکائنے پاکستان کے قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف آرمی سٹاف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی بڑی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ پورا ہال پاکستانی اور جرمن پرچموں سے سجا ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کی علامت تھا۔ معروف گلوکار وکی چوہدری نے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ پیش کیا جس پر شرکائنے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ پروگرام کے منتظمین میں چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی گوہر باجوہ آف چوونڈہ، صدر یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی انصر بٹ، چوہدری غلام غوث گجر آف مرالی، اور چودھری احسان الٰہی شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، پاکستان آرمی زندہ باد اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں