اٹک، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اٹک (اے پی پی) اٹک، ماڑی موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
علاقے میں فائرنگ اور قتل کی پے در پے وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ماڑی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 38سالہ رضوان قدوس ولد عبدالقدوس کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو مقامی پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہے۔