اسلام آباد، تین اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد گرفتار
45گرام چرس، 160گرام آئس اور مختلف بور کے 3عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین مجرمان اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 45گرام چرس، 160گرام آئس اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔