ڈی جی ملٹری لینڈز، سٹیشن کمانڈر ٹائوٹ مافیا کا نوٹس لیں، حماد قریشی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے فوڈ، بلڈنگ اور انفورسمنٹ شعبوں کے بعض سپرنٹنڈنٹس، انسپکٹرز اور چیکرز نے مبینہ طور پر صدر کے علاقے میں ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے اپنا باقاعدہ دفتر قائم کر رکھا ہے۔
ڈی جی ملٹری لینڈز، سٹیشن کمانڈر اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔