راولپنڈی، صفائی آپریشن مکمل عوامی حلقوں کا خراج تحسین
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کامیاب ترین صفائی آپریشن کی تکمیل پر عوامی، سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر، وکلا، صحافتی اور طلبہ تنظیموں نے۔۔۔
کمشنر، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی، ایم ڈی، افسران، سپروائزری سٹاف اور ہزاروں صفائی ورکرز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران 12ہزار ٹن سے زائد قربانی کی آلائشوں اور دیگر ویسٹ کو بروقت اٹھا کر محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانا ایک غیر معمولی اور مثالی کارکردگی ہے۔