ڈی پی او کا مختلف تھانوں کا دورہ، سہولت مرکز کے قیام کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا
ہری پور (اے پی پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اﷲ گنڈاپور نے تھانہ پنیاں، تھانہ کوٹ نجیب اﷲ اور تھانہ حطار کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تھانہ جات میں موجود ریکارڈ، دفتری امور، سکیورٹی انتظامات اور عوامی خدمت سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ہری پور نے حطار میں قائم کیے جانے والے پولیس سہولت مرکز کے لیے مجوزہ مقام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبہ کی جلد تکمیل اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔