اے سی تلہ گنگ کا افسروں کے ہمراہ محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ
تلہ گنگ(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے ڈی ایس پی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ڈی ایم، ٹی ایم ستھرا پنجاب، سیف سٹی اور واپڈا حکام و دیگرکے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس روٹس کا پیدل دورہ کیا۔۔۔۔
اس موقع پر سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔بعد ازاں ڈی ایس پی کے ہمراہ تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتبِ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔