پنڈدادن خان،محلہ خیر شاہ کی گلیوں میں گندگی کے ڈھیر ،شہری پریشان
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا )تحصیل پنڈدادن خان کا محلہ خیر شاہ کی گلیوں میں کھڑا گندا پانی اور ناقص سیوریج نظام اہلِ علاقہ کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکے ہیں۔۔۔۔
بدبودار پانی نہ صرف آمدورفت میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے ۔مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔