چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگے ،مری برووی ورکرز یونین
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)مری بروری ورکرز یونین نے محکمہ محنت پنجاب اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) پاکستان کی جانب سے بچوں کو مشقت سے نجات دلانے اور۔۔۔
ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار محکمۂ محنت پنجاب اور آئی ایل او پاکستان کے اشتراک سے عالمی یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔