اسلام آباد ،28مشکوک افراد ،21موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشن کے دوران 460افراد،258گھرانوں،27ہوٹلوں،گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 460افراد ،258گھرانوں،27ہوٹلوں، 98دکانیں، 212 موٹر سائیکلوں اور99گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 28مشکوک افراد اور21موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔