ڈھڈیال ،پانچ سال بعد سانگ کلاں لنک روڈ مکمل
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا )سانگ کلاں لنک روڈ مکمل ہو گئی۔مذکورہ لنک روڈ گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے نامکمل تھی جس کی تکمیل کے لیے ارکان اسمبلی کو بار بار یاد دہانی کرائی جا رہی تھی۔
پارلیمانی سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم چودھری سلطان نے سانگ کلاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے اس سڑک کی تعمیر کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرا کر یہ لنک روڈ مکمل کرا دی۔