صوابی5:سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق
پشاور (اے پی پی)ضلع صوابی میں شاہ منصور کے مقام پر نہر میں 5 سالہ بچہ سیف اﷲ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر واٹر ریسکیو ٹیم کے اہلکار وں نے پیشہ ورانہ مہارت مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی نعش تلاش کر کے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔