ڈھڈیال ،ڈکیتی کے ملزم پکڑے گئے ،موبائل فو ن ،نقدی برآمد
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا ) پادشاہان ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرائیور کو موبائل فون اور نقدی واپس کر دی گئی۔ یکم جون کی شام کاشی جو اپنے ساتھی دانش رضا کے ہمراہ پولٹری فارم سے چکن لوڈ کرنے کے آئے تھے۔
پادشاہان بازار سے کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے لیے ایکسچینج کے قریب گاڑی کھڑی کی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد نے پسٹل دکھا کر ان سے موبائل فون اور چھین لی۔ اس ڈکیتی کی رپورٹ تھانہ ڈھڈیال میں درج کرائی گئی۔