اسلام آباد ،بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون ،54 گرفتار

 اسلام آباد ،بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون ،54 گرفتار

ہمک سے 11،کھنہ 9، ایف سکس 11، ایف ٹین 9 اور جی نائن سے 4 پکڑے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں شہر بھر سے 54 گداگروں کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہو کر کی گئی ہے ، جنہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں گداگروں کے خلاف کاروائیاں یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد گداگری مہم کی رپورٹ جمع کروائیں۔

ڈی سی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں کوئی رقم یا اشیاء نہ دیں تاکہ یہ پیشہ غیر منافع بخش بن سکے ۔گرفتار کیے جانے والوں میں سب سے زیادہ 11 گداگروں کو تھانہ ہمک کی حدود سے حراست میں لیا گیا جبکہ کھنہ سے 9 گداگر حوالات منتقل کیے گئے ۔ دارالحکومت کے مشہور تجارتی اور رہائشی علاقوں میں بھی یہ کارروائیاں کی گئیں - ایف سکس سے 11، ایف ٹین سے 9، اور جی نائن سے 4 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ایکسپریس ہائی وے سے 2 اور ای الیون سے 8 گداگروں کو بھی حوالات منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں