راولپنڈی ،موبائل فون پر جوا کھیلنے والے 5افراد گرفتار

راولپنڈی ،موبائل فون پر  جوا کھیلنے والے 5افراد گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز پر جوا کھیلنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، تاہم اشتہاری پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موقع سے گرفتار افراد کے قبضے سے داؤ پر لگی 72 ہزار روپے کی رقم، 15 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں