گولڑہ پولیس مقابلہ، بین الصوبائی نقب زن گینگ کا سرغنہ عالمگیر ہلاک

گولڑہ پولیس مقابلہ، بین الصوبائی نقب زن گینگ کا سرغنہ عالمگیر ہلاک

اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا میں 20سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ،3ساتھی فرار

اسلام آباد (دنیا نیوز ،آن لائن) تھانہ گولڑہ کی حدود میں پولیس اور بین الصوبائی نقب زن گینگ کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ عالمگیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے اور جوابی کارروائی کی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم عالمگیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم عالمگیر اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈکیتی اور نقب زنی سمیت مختلف نوعیت کے 20 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور چالان یافتہ تھا۔ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ایک پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں