ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کا ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ ،جاری منصوبوں کا جائزہ

ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کا ایبٹ آباد  کیمپس کا دورہ ،جاری منصوبوں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کیا، یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کے قیام کے سلسلے میں دہمتوڑ میں زیرِ تعمیر منصوبے کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر نے ریکٹر کو مستقل کیمپس کے منصوبے ، تعمیراتی پیش رفت اور مستقبل کے ترقیاتی مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریکٹر نے مختلف تعمیراتی حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں