وکلا تنظیموں کا آئندہ سے بائیو میٹرک انتخابات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد بار کونسل نے تمام وکلا کو بائیو میٹرک ویری فکیشن کرانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وفاقی دارالحکومت کی وکلا تنظیموں کا آئندہ سے بائیو میٹرک انتخابات کرانے کا فیصلہ،اسلام آباد بار کونسل نے تمام وکلا کو بائیو میٹرک ویری فکیشن کرانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری عرفان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ظفر کھوکھرکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل میں کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں،تمام وکلا کے لئے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے ،جو بائیو میٹرک نہیں کروائے گا آئندہ سے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گا۔