اسلام آباد ،10مشکوک افراد ،15موٹرسائیکل تھانے منتقل
438افراد،238گھرانوں، 28ہوٹلوں، 223موٹر سائیکلوں،94گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 10مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 438افراد، 238گھرانوں، 28ہوٹلوں، 39 دکانیں، 223موٹر سائیکلوں اور 94گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔