ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے 4ارکان گرفتار

ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے 4ارکان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے چار ارکان گرفتار کرکے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں