خانپور ،ڈمپر کے نیچے آ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

خانپور ،ڈمپر کے نیچے آ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت ارسلان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، ڈرائیور موقع سے فرار

خانپور ہزارہ (این این آئی) شوہال موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ارسلان سعید ولد الفت سعید سکنہ کرال راولپنڈی کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری اور وہ روڈ پر آگرا، اسی دوران سامنے سے آنے والا ڈمپر اوپر چڑھ گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کر دی، گاڑی سے ٹکر مارنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں