مری ،بیروٹ جانے والا مال بردار ٹرک تھانے بند
مری (نمائندہ دنیا) راولپنڈی سے بیروٹ کے تاجروں کیلئے پرچون کا سامان لے جانے والے ٹرک دیول کے مقام پر پیرا فورس کی جانب سے روک کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔۔۔
جس پر بیروٹ کی تاجر برادری نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،راولپنڈی سے بیروٹ جانے والا ٹرک دیول کے مقام پر پہنچا تو وہاں کشمیر جانے والی متعدد مال بردار گاڑیاں پہلے سے روکی گئی تھیں۔ ڈرائیور نے یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کی گاڑی کا رخ بیروٹ کی جانب ہے اور اس پابندی کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھا۔ تاہم کچھ فاصلے پر پیرا فورس نے ٹرک کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔