راولپنڈی،14 مرد و زن پیشہ ور بھکاری گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے 14 مرد و زن پیشہ ور بھکاری گرفتارکرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 14 مرد و زن پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد میں 5 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔