اسلام آباد ،ایکسائز دفتر رات 10بجے تک کھولا رہا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے منگل کو دفتر رات 10 بجے تک کھلا رہا۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے اس دوران اپنی گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی ، سمارٹ کارڈ سے متعلق امور اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سمیت تمام موٹر وہیکل رجسٹریشن سروسز حاصل کیں۔