ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنیوالا شخص گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)پیرودھائی پولیس نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا، واقعہ کا مقدمہ تین روز قبل درج کیا گیا تھا، پیرودھائی پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔