مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کریں،ترجمان محکمہ زراعت
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار موسمی مکئی کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کریں۔
سخت تہہ والی زمین مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے اگر زمین میں سخت تہہ موجو ہو تو اسے گہرا ہل چلا کر توڑ لیں۔اس کے ساتھ ساتھ کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہموار کھیت ہی پانی کے بہتر استعمال اور بہتر پیداوار کا ضامن ہے ۔زمین کی بہتر تیاری کیلئے تین چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔ بیماریوں سے پاک زہر آلود بیج استعمال کریں۔