علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کانووکیشن سے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز کے حصول کے لیے کم از کم 3.00 سی جی پی اے لازمی ہوگا تاکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا اعتراف کیا جا سکے ۔اکیڈمک کونسل نے بی ایس اِن ماس کمیونیکیشن پروگرام کا نام تبدیل کرکے بیچلر آف سٹڈیز اِن میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن رکھنے کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں ماس کمیونیکیشن کے 10سرٹیفکیٹ کورسز سمیت مختلف شعبہ جات کے نئے ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس پروگرامز کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں