اسلام آباد ،36اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،36اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی کمپنی ،گولڑہ ،کورال اور ہمک میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 36 مجرمان اشتہاریوں سمیت 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی کمپنی ، گولڑہ، کورال اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 20 بوتل شراب،ایک گن، ایک کلاشنکوف اورایک عدد خنجر برآمد کیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں