لگژری گاڑیوں میں سوار اسلحہ برداروں کا مخالفین کے گھر پر دھاوا

لگژری گاڑیوں میں سوار اسلحہ برداروں کا مخالفین کے گھر پر دھاوا

راولپنڈی (خبرنگار)متعدد لگژری گاڑیوں میں سوار اسلحہ برداروں کا مخالفین کے گھر پر دھاوا ،اسلحہ بردار مخالف گروپ کے گھر کے باہر ملازم کو زدکوب کرکے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔۔۔

 ،گھر و گلی پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سامنے آگئی ،فوٹیج میں مختلف اسلحہ بردار افراد کو لگژری گاڑیوں کی قطار کے ساتھ گھر کے باہر دیکھا جاسکتا ہے ، چکلالہ پولیس نے گھر کے مکین اعتزاز کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ دھمکیاں دینے وغیرہ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ،گھر کے باہر دس گاڑیاں آکر رکھیں پچیس سے تیس افراد اترے ،جنہوں نے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے کچھ مسلح حالت میں تھے ۔ تمام افراد نے ملازم کو زدکوب کیا اور تمام واقعہ کی موبائل فون پر ویڈیو بنائی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں