بی آئی ایس پی ،ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او کے مابین معاہدہ

بی آئی ایس پی ،ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او کے مابین معاہدہ

33لاکھ حاملہ خواتین،2 سال سے کم عمر بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کیا جائیگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بی آئی ایس پی، ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے مابین شراکت داری میں 3سال کی توسیع کیلئے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان بھر میں مزید 33لاکھ حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کیا جائے گا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سماجی تحفظ کو غذائیت، صحت اور شراکت داری کے ساتھ منسلک کرنے سے ماؤں اور بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے ، بینظیر نشوونما پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا تسلسل ہے ، معاہدہ پاکستان کے ہر بچے کو صحت مند زندگی اور بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے قومی عزم کی تجدید ہے ، ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لوو داپینگ اور یونیسیف کی نائب نمائندہ شرمیلہ رسول بھی تقریب میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں