’’ویپن فری اسلام آباد‘‘ اور ’’نشہ اب نہیں‘‘109ملزم گرفتار
دو کلاشنکوف، پانچ گن، ایک رائفل، 59پسٹلیں، تین خنجر اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ سات دنوں کے دوران جاری ’’ویپن فری اسلام آباد‘‘ اور ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہمات کے تحت 109ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور غیر قانونی ہتھیاروں اور نشہ آور اشیا کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔ آپریشنز کے دوران غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے اور ان کے اظہار سے متعلق 72ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، پانچ گن، ایک رائفل، 59پسٹلیں، تین خنجر اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ سرکاری افسر نے کہا کہ ہفتہ بھر کی مہم کے دوران 37نشہ فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان سے سات کلوگرام سے زائد آئس (کریسٹل میتھ)، چار کلوگرام سے زائد چرس، دو کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 145بوتلیں شراب برآمد کیں۔