جی بی میں تحفظ جنگلات کیلئے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آن لائن)گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ کیلئے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔۔۔
جس میں جنگلات کے تحفظ کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد،پائیدار جنگلات کے انتظام کے لیے نفاذ کے نظام، اجازت ناموں کی شفافیت اور انتظام سمیت قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں اور جنگلات کی نقل و حمل میں حکومت کی جانب سے درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا جا ئیگا۔