وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر رواں ہفتے اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کرینگے

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر رواں ہفتے  اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری رواں ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں وفاقی وزارتِ تعلیم، وزارت صحت، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران شیخ الجامعہ جامعہ کی تعمیرو ترقی جامعہ میں نرسنگ کے شعبہ کے قیام کے سلسلے میں وزارت صحت کے حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ جامعہ کے انتظامی و تدریسی ماحول پر ان کے اثرات، اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کو درپیش مسائل، نیز جامعہ میں امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں