سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروس کے 250ملازمین کی ترقی
7ملازمین لیڈنگ فائرمین،تین ملازمین کی فائر کنٹرول سپروائزرکے عہدوں پرترقی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروس کے دوسوپچاس ملازمین کوٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی جبکہ سات ملازمین فائر مین سے لیڈنگ فائرمین اور تین ملازمین لیڈنگ فائرمین سے فائر کنٹرول سپروائزرکے عہدوں پرترقی پاگئے اسی حوالے سے سی بی اے کمیٹی فائر بریگیڈ کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،چودھری یسین نے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیں تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو، عوام کو معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں اور ادارے کی کارکردگی بہترہوسکے ، اختتام پر ترقی پانے والے تمام ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے گئے۔