پاکستان،بحرین کاٹیکنالوجی،سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان،بحرین کاٹیکنالوجی،سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

شزا فاطمہ کی بحرینی وزیر سے ملاقات،آئی ٹی ،سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور بحرین کے درمیان ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے جنیوا میں بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹ و ٹیلی کمیونیکیشن شیخ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ سے ملاقات کی۔پاکستان نے بحرین کو آئی ٹی، غذائی تحفظ، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وفاقی وزیر نے بحرین کے وزیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آگاہ کیا۔ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں