کیپٹل پیٹرول یونٹ 24گھنٹے گشت پر مامور

کیپٹل پیٹرول یونٹ  24گھنٹے گشت پر مامور

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کی کیپیٹل پیٹرولنگ یونٹ (سی پی یو) شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فوری امداد فراہم کرنے کیلئے 24گھنٹے گشت پر مامور ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان کی نگرانی میں اپنے فرائض موثر انداز میں انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ شاہراہوں اور ہائی ویز پر فعال طور پر تعینات ہے اور مسلسل گشت اور فوری رسپانس کے ذریعے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں