غیر ملکی وفود کی آمد ، ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان ترتیب

غیر ملکی وفود کی آمد ، ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان ترتیب

سہروردی چوک سے سرینا چوک کی طرف ڈائیورشن ، ایمبیسی روڈ متبادل راستہ ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان ترتیب دیا ہے جو 13جولائی رات بارہ بجے تک قابل عملداری ہو گا۔ آئی ٹی پی کے مطابق سہروردی چوک سے سرینا چوک کی طرف ڈائیورشن ہوگی۔ شہری ایمبیسی روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں ، کانسٹیٹیوشن ایونیو فرانس ٹرن سے سرینا چوک ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی۔

اس دوران ون وے ٹریفک چلائی جائے گی ، آبپارہ سری نگرہائی وے سے بجانب سرینا چوک ڈائیورشن ہوگی، متبادل سری نگرہائی وے سے سیونتھ ایونیو استعمال کریں ، کشمیر چوک سے سرینا کی طرف ڈائیورشن ہوگی۔متبادل سری نگرہائی وے سے سیونتھ ایونیو استعمال کریں ،شہریوں سے گزارش ہے کہ ڈائیورشنز کے دوران اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں