صوبائی وزیر تعمیرات کا آرایم روڈ منصوبہ کا دورہ ،کام تیز کرنیکی ہدایت

صوبائی وزیر تعمیرات کا آرایم روڈ منصوبہ کا دورہ ،کام تیز کرنیکی ہدایت

سیاحوں کی سہولت کیلئے منصوبے کو اگست تک ہر صورت مکمل کیا جائے ،صہیب احمد بھرتھ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری آر ایم کے روڈ منصوبے کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر شاہراہ پر 31 کلومیٹر سے زائد سفر کر کے تعمیراتی کام، رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر ایم کے روڈ منصوبے پر مجموعی طور پر 60فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ماہ اگست تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اور سیاحوں کو جلد از جلد جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے منصوبے پر کام کرنے والی ہائی ویز ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی رفتار قابلِ تعریف ہے ، تاہم تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں