آزاد کشمیر الیکشن، آئی پی پی نے سٹر ٹیجک روڈ میپ تیار کرلیا
45سے 38حلقوں میں پارٹی ٹکٹ جاری، فعال کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان آئی پی پی کو سب کی پارٹی بنانا چاہتا ، اجتماعی سیاسی مشن کی اونرشپ لینا ہوگی ، علیم خان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جامع حکمتِ عملی طے کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابی مہم چلانے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ \\\'\\\'آئی پی پی اب گلگت بلتستان میں ایک جانا پہچانا نام بن چکی ،انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی ستمبر 2026 میں ہونے والے گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لے گی ،آزاد جموں و کشمیر کے لئے پارٹی کے انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا آئی پی پی نے آزاد کشمیر کی 45 میں سے 38 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ جاری کر د ئیے ہیں۔
انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے فعال کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا اور ارکان پر زور دیا کہ وہ پورے جذبے اور لگن سے کام کریں ،اجلاس کے دوران بلوچستان میں ہونے والے حالیہ بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ایک متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی ، اجلاس میں بلوچستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیو رٹی فورسز اور پولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، اختتامی خطاب میں انہوں نے کہا کہ \\\'\\\'میں آئی پی پی کو سب کی پارٹی بنانا چاہتا ہوں، اس مقصد کے لئے ہمیں خود آگے بڑھ کر اپنے اجتماعی سیاسی مشن کی اونرشپ لینا ہوگی ، اجلاس میں سردار تنویر الیاس، عون چودھری ، میاں خالد محمود، رانا نذیر احمد خان، گل اصغر خان بھگور، شعیب صدیقی، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سارہ احمد، سمیرا لیاقت، یاور کمال، خاور مانیکا، تحسین گردیزی، مخدوم طارق محمود، ہارون گل، ملک زمان اور واجد گجر شریک ہوئے۔