ٹوکیو، پاکستان، جاپان سٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب کا انعقاد

ٹوکیو، پاکستان، جاپان سٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب کا انعقاد

مصنوعی ذہانت، ویب 3، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایشیا ویب 3 الائنس جاپان (AWAJ)کے تعاون سے پاکستان، جاپان سٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI)، ویب 3، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور کاروباری جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعت، ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور مختلف سٹارٹ اپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کلیدی خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، ہنر مند ٹیکنالوجی افرادی قوت اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اداروں، کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور سٹارٹ اپ کمیونٹیز کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر برائے ڈیجیٹل امور ہیدیتو کاواساکی نے \"ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل: AIاور ویب 3کے دور میں مشترکہ سٹارٹ اپ تخلیق\"کے عنوان سے کلیدی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، ویب 3، محفوظ سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ اور ڈیجیٹل اختراع سے متعلق پالیسی پیش رفت سمیت جاپان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...