چوری شدہ کار برآمد متعلقہ پولیس کے حوالے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر سرائے خربوزہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ کار برآمد کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دورانِ پٹرولنگ افسران کو جی ٹی روڈ پر سرائے خربوزہ کے قریب سڑک کنارے مشکوک حالت میں کھڑی ایک گاڑی نظر آئی۔ مدد کی غرض سے اہلکار موقع پر پہنچے تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ کی تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گاڑی دو روز قبل اسلام آباد کے تھانہ آئی9کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments